02 مارچ ، 2014
پشاور…طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پرفیسر ابراہیم نے طالبان کے خلاف فضائی کارروائیاں روکنے کے حکومتی فیصلہ خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ابرہیم نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیز کی آیندہ چند روز میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں اب تک حکومتی کمیٹی کی طرف سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے وطن واپس پہنچتے ہی مذاکراتی عمل پر مزید مشاورت ہو گی۔