02 مارچ ، 2014
کراچی …پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے وزراء اور سیاسی رہ نماوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ کے وزراء شرجیل میمن، منظور وسان اور دیگر نے بھی بھارت کے خلاف میچ میں شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور بھارت کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔پشاور کے شہریوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت پر جشن منایا اور بوم بوم آفریدی کو میچ کا ہیرو قرار دیا ہے۔