04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پروقت ضائع کرنے کی بجائے اب عوام کے تحفظ کافیصلہ کرے، وقت نکل رہا ہے، جنگ بندی وقت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ مولانافضل الرحمان کو شکوہ ہے کہ وزیراعظم ان کے مشورے نہیں مانتے،مذاکراتی کوششوں میں سنجیدگی ہے نہ نیک نیتی۔ وزیر مملکت پیرامین الحسنات کہتے ہیں کہ اب مزید خون ریزی برداشت نہیں، دوسرے آپشن کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائیگا۔ عبدالنبی بنگش کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو وقت دینے کے بجائے کچل دیا جائے۔ جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ حکومت نے تیاری نہیں کی، مذاکرات کر پا رہی نہ آپریشن۔