04 مارچ ، 2014
اسلام آباد…لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی کے صاحبزادے ہارون الرشید غازی نے کہا ہے کہ وہ کچہری کے واقعے میں تفتیش کیلئے پیش ہونے کو تیار ہیں۔ لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی کے صاحبزادے ہارون الرشید غازی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کو ان کے والد کے قتل کیس سے جوڑنا افسوسناک ہے، کچہری کے واقعے میں تفتیش کیلئے وہ پیش ہونے کو تیار ہیں تاہم کچہری واقعے کی آڑ میں لال مسجد کے خلاف کوئی سازش قابل قبول نہیں ہوگی۔