کاروبار
04 مارچ ، 2014

پنجاب میں سی این جی کی بحالی پھر کٹھائی میں پڑ گئی

پنجاب میں سی این جی کی بحالی پھر کٹھائی میں پڑ گئی

اسلام آباد…سوئی ناردرن اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات میں معاملات طے نہ پا سکے۔ عدالتی فیصلے کے تحت 5 مارچ سے پنجاب میں سی این جی ملنا تھی،اب فیصلہ اگلے ہفتے ہو گا۔ پنجاب میں سی این جی اسٹیشز کو کل سے گیس نہیں مل سکے گی ۔ سوئی ناردرن حکام اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے ۔سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث گیس کی قلت برقرار ہے، سوئی ناردرن گیس حکام نے چندروز پہلے اعلان کیا تھا کہ پانچ مارچ کو پنجاب میں سی این جی بحال کردی جائے گی ۔ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدے دار جب سوئی ناردرن حکام کے پاس گئے تو انہیں اگلے ہفتے کا وقت دیدیا گیا۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہے فی الحال گیس نہیں دے سکتے ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت پانچ مارچ سے گیس بحال ہوناتھی مگرتین ماہ بعد بھی گیس فراہمی سے انکار زیادتی ہے۔ عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں :