05 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے جوہرٹاوٴن میں ماں نے مبینہ طور پر2بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے8 ماہ کے بیٹے اور دوسال کی بیٹی کو گلا دباکر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن ای بلاک کی رہائشی ملزمہ بسمہ نے بیان دیا ہے کہ شوہر نشہ کرتاہے،غربت اورفاقہ کشی کے باعث بچوں کو قتل کیا۔ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔