05 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں غربت کی ستائی ماں نے اپنے دو بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ جوہر ٹاوٴن ای بلاک میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزمہ بسمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشہ کرتا ہے، وہ غربت اور فاقہ کشی کے ہاتھوں بہت تنگ تھی، اس لئے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے یوسف اور دو سالہ مناہل کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ گرفتاری کے بعد خاتون نے میڈیا کوبتایاکہ تین دن سے بچے بھوکے تھے ، مارتی نہیں تو پھر کیا کرتی ؟۔ خاتون کے شوہر کاکہنا ہے کہ وہ بے روزگار ہے ، اس کے پاس کوئی کام بھی نہیں ، لیکن آج صبح جب اس نے بیوی سے بچوں کو سنبھالنے کیلئے کہا تو اس نے بتایا کہ بچوں کو مار دیا ہے۔