پاکستان
05 مارچ ، 2014

ڈیرہ غازی خان: گھر میں دھماکا،2 بچے جاں بحق،خاتون سمیت3 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان: گھر میں دھماکا،2 بچے جاں بحق،خاتون سمیت3 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان …ڈیرہ غازی خان میں ایک گھر میں دھماکے سے 2بچے جاں بحق اورخاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کی بستی بولانی کے رہائشی عصمت اللہ نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود6سالہ عنایت اللہ اور 8سالہ کلیم اللہ موقع پر جاں بحق اور بچوں کی والدہ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو ڈیرہ غازی خان سے طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :