پاکستان
05 مارچ ، 2014

بولان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،4افراد ہلاک

 بولان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،4افراد ہلاک

بولان… بولان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے ڈھاڈر کے قریب ایک گاؤں میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ شروع کردی،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوار واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کی وجہ دونوں قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی ہے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ ڈھاڈر تھانہ میں درج کرلیا۔

مزید خبریں :