پاکستان
05 مارچ ، 2014

بلوچستان کے 37 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 37 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ…الیکشن کمیشن بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 37 خالی رہ جانے والے وارڈز میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق لورالائی، پشین اور قلات کے 37وارڈز میں 16مارچ کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوگی، ان وارڈز میں مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ سال 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

مزید خبریں :