05 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ایف آئی اے نے گرفتار 12غیرملکی خواتین اور ایک مردکو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے اس حوالے سے ازبکستان، آذربائیجان، یوکرین اور ترک سفارتخانوں کو خط لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے نے خط میں لکھا ہے کہ اپنے شہریوں کی تصدیق کر کے ان کو ہنگامی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کیے جائیں، گرفتار غیرملکی خواتین پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھیں جو غیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔