05 مارچ ، 2014
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ہمیں بلند حوصلوں کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے، اسلام آباد واقعے میں زخمی وکلا اور عدالتی عملہ پرعزم دکھائی دیتا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو اللہ ہمت دے، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرا کر مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔