05 مارچ ، 2014
کراچی…عالمی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے ولی بابرقتل کیس میں6مجرموں کودی جانے والی سزاکا خیرمقدم کیا ہے۔جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا پروگرام کے کوآرڈینیٹر بوب ڈائیٹز نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملے میں ملوث چھوٹی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، قاتلوں کو بھیجنے والوں بھی پکڑنا ہوگا۔ بوب ڈائیٹز کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی بابر کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پولیس نے بھی نیک نیتی سے کام لیا، کیس کی پیروی میں خامیاں ضرور تھیں لیکن فیصلہ پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈائٹز نے مزید کہا کہ حکومت اور سپریم کورٹ صحافیوں کے تحفظ کے معاملے پر سنجیدہ ہے اور ولی بابر کیس کی پیروی میں بھی دونوں کی سچی نیت اور کوشش دکھائی دی ہے۔