05 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کے ایک عینی شاہد کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے رو برو ایف ایٹ کچہری کے زخمی اسداللہ خان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے لایا گیا۔آئی جی پولیس سکندر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم وہ ابھی اس کی تفصیل نہیں بتاسکتے۔ لال مسجد یا غازی فورس کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ ادھر ایف ایٹ کچہری میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور واک تھرو گیٹ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔کچہری میں چار سے پانچ انٹری پوائنٹ رکھے جائیں گے۔