پاکستان
05 مارچ ، 2014

الیکشن کمیشن کی تاریخ پر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں،پرویز خٹک

الیکشن کمیشن کی تاریخ پر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں،پرویز خٹک

پشاور…خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے جوبھی تاریخ مقررکرے گا وہ اس پرالیکشن کروانے کے لیے تیارہیں۔ اس بات کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے تحریک انصاف کے طلبہ ونگ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اوروہ خیبرپختونخوا میں سب سے مختلف حقیقی بلدیاتی نظام نافذ کریں گے جس میں نہ صرف اختیارات بلکہ صوبائی حکومت کا تیس فی صد بجٹ بھی ان بلدیاتی اداروں کومنتقل کردیں گے۔

مزید خبریں :