پاکستان
06 مارچ ، 2014

طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی آئندہ دو تین روز میں تشکیل دیدی جائے گی،جس کے فوکل پر سن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں آئی ایس آئی، وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کا نمائندہ شامل ہو گا۔نئی حکومتی کمیٹی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی جبکہآئندہ مذاکرات خفیہ مقام پر کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔وزیراعظم نواز شریف نئی کمیٹی کے نگراں اورچودھری نثار فوکل پرسن ہونگے،آئندہ مذاکراتی مرحلے میں دونوں طرف کے مطالبات کھل کر سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب فیصلہ سازی کے مرحلے میں موجودہ کمیٹی کو غیررسمی طور پر کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی جو مذاکرات کی حد تک کام جا ری رکھے گی۔

مزید خبریں :