06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اوگرا عمل درآمد کیس میں دیوان پٹرولیم کے مالک دیوان ضیاء فاروقی کو کل طلب کرلیا ہے نیب کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے نیب کی تحقیقات رک گئیں۔ سپریم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے دالائل دیے کہ نیب نے 28 جنوری 2014 کو دیوان ضیا فاروقی سمیت 11 ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس فائل کیا، ریفرنس کے دیگر ملزمان پیش ہوتے رہے ، دیوان ضیا فاروقی 2 سال سے پیش نہیں ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے 25 فروری کو دیوان ضیاء فاروقی کی درخواست پر حکم امتناع کا نوٹس جاری کیا ، جس سے نیب کی تحقیقات رک گئیں۔