06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے لاہور میں ریلوے کی ارضی پر مبینہ طور پر غیر قانونی گالف کلب کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے اسے دوسرے بنچ کوبھجوادیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریلوے گالف کلب کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ وہ خود بھی ریلوے کلب لاہور کے ممبر رہ چکے ہیں اور گالف کلب میں گالف کھیلنے جاتے رہے ہیں ، اس لیے وہ اس کیس کی سماعت کسی اور بنچ میں بھیجنے کی سفارش کر رہے ہیں ، مزید سماعت 17 مارچ کو مختلف بنچ میں ہوگی۔