پاکستان
06 مارچ ، 2014

افتخار محمد چوہدری کی سیشن جج رفاقت اعوان کے اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد…چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخارمحمدچوہدری کاکہناہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، معصوم بچوں کو مارنا کہاں کی مسلمانیت اور کونسی انسانیت ہے۔ ریاست کو مضبوط ہونا پڑے گا،ملزمان کو سزائیں ملیں تو کسی کو ہمت نہیں ہوگی کہ آئیں کیخلاف بغاوت کرسکے۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے ایف ایٹ کچہری دہشتگرد حملے میں جاں بحق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں افتخارمحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں ہونیوالی دہشتگردی سیکیورٹی لیپس ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کو عدالت کے اندر گھس کر گولیاں ماری گئیں ہم اپنے شہدا کو بھولنے والے نہیں ہیں۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،معصوم بچوں کو مارنا کہاں کی مسلمانیت اور کونسی انسانیت ہے۔ ریاست کو مضبوط ہونا پڑے گا، اگر ملزمان کیساتھ رعایت کی جاتی رہی تو ایسے واقعات روز ہوں گے۔ آئین کسی بھگوڑے کو سپورٹ نہیں کرتا۔

مزید خبریں :