پاکستان
06 مارچ ، 2014

ایف ایٹ کچہری میں جج سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہیدہوئے،چوہدری نثار

 ایف ایٹ کچہری میں جج سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہیدہوئے،چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایف ایٹ کچہری میں جج سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہیدہوئے، سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف کیا ہے،وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کا آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایف ایٹ کچہری کی تحقیقات مکمل ہوچکیں ہیں، کچہری پر حملے کے وقت گارڈکی انگلی ٹریگرپرتھی،دھماکاہوتے ہی اس سے گولیاں چل گئیں ۔ وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ ایف ایٹ کچہری حملے کے ٹارگٹ ایک جج تھے جواس دن عدالت میں نہیں تھے،انہوں نے کہاکہ ایف ایٹ کچہری کے ملزمان کو ڈھونڈ نکالیں گے، حملے کے پیچھے جوبھی ہیں انھیں قوم کے سامنے لایاجائیگا،چوہدری نثار نے کہا کہ طالبان سے کہاتھاکہ مذمت بھی کریں اورواقعے کے ذمے داروں کاتعین بھی ،چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو اس لیے آگے بڑھایا جارہا ہے کہ یہ ایک آپشن تھا، اس کی منظوری اے پی سی میں دی گئی تھی لیکن مذاکرات کرنے والوں سے مذاکرات کریں گے، دہشتگردی کرنے والوں سے انہی کی زبان میں بات کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ دہشتگردی ہوئی تو جوابی کارروائی کی گئی،دہشتگردی سے متعلق حکومت کی آج بھی یہی پالیسی ہے، طالبان کی اکثریت ملک دشمن نہیں ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ مذاکرات عمل تیزی سے آگے بڑھایاجائے۔مذاکرات کیلئے نئی حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔حکومتی کمیٹی میں خیبرپختونخوا حکومت کا نمایندہ بھی شامل ہوگا، براہ راست مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا،ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ہفتے سے طالبان سے براہ راست مذاکرات شروع ہوجائیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہیہ ابہام دور ہونا چاہیے کہ ہم کمزور ہیں،ملک گزشتہ 13 سال سے اندرونی اور بیرونی خطرات سے دو چار ہے، لیکن مسلم ممالک میں دہشتگردی کے واقعات بہت زیادہ ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :