کھیل
07 مارچ ، 2014

ایشیا کپ فائنل:آفریدی، عمرگل اور احمد شہزاد کی شرکت مشکوک

ایشیا کپ فائنل:آفریدی، عمرگل اور احمد شہزاد کی شرکت مشکوک

میرپور…ایشیاکپ میں دھوم مچانے والے شاہد آفریدی ، عمر گل اور احمد شہزاد انجری سے چھٹکارا نہ پاسکے، فائنل میں ان کھلاڑیوں کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ایشیا کپ میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم نے میر پور میں بھر پور ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ، لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہونے والے آل راونڈر شاہد آفریدی اور احمد شہزاد نے دوسرے روز بھی ٹرینگ میں حصہ نہیں لیا البتہ وہ ٹرینگ سیشن کے دوران رننگ کرتے نظر آئے۔شاہد آفریدی گروئن انجری کا شکار ہیں،جبکہ کندھے کی انجری کا شکار احمد شہزاد اور عمر گل بھی ٹریننگ سے دور دور ہی رہے ۔ٹرینر اور فزیو رچرڈ فاہر آج کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیں گے جس کے بعدتینوں کھلاڑیوں کی فائنل میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ اوپنر شرجیل خان مکمل فٹ ہوگئے ہیں اورانہوں نے ٹیم کے ساتھ بھر پور پریکٹس کی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جارہا ہے۔

مزید خبریں :