08 مارچ ، 2014
اسلام آباد…شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق تین چار دن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اورمری ،گلیات اور کالام میں برفباری کاامکان ہے،جنوبی وزیرستان کی وادی کانی گرم اورشاوال میں گزشتہ روز برف باری ہوئی جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک، شوال،وانا ،جنڈولہ اورٹانک شہراور اس کے مضافات میں موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ آزادکشمیر اورمری میں موسم ابرآلود ہے۔ استور،غذراور ہنزہ نگر سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقے اب بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بتدریج سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے،خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، ایوبیہ اور نتھیاگلی میں موسم خوشگوارہے۔