پاکستان
08 مارچ ، 2014

فوری اورسستا انصاف عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے ،چیف جسٹس

فوری اورسستا انصاف عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے ،چیف جسٹس

لاہور…چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔لاہور میں قومی جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ حکومت سے کہا تھا کہ عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ فیصلے جلد کرنے میں آسانی ہو۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ انصاف کے اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔

مزید خبریں :