09 مارچ ، 2014
سکھر …سکھر کے ریگستانی علاقے صالح پٹ میں چکن پوکس نامی بیماری پھوٹ پڑی، صالح پٹ کے 12 دیہاتوں میں بچے اور بڑوں کے جسم پر سرخ رنگ کے دانے نکل آئے۔ تحصیل صالح پٹ کے بارہ دیہاتوں میں بچے اور بڑے چکن پوکس نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں،ان کی جلد پر سرخ رنگ کے بڑے بڑے دانے نکل آئے ہیں اور وہ بخار اور زکام میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ صالح پٹ کے اسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے بیماری پھیلنے کی اطلاع محکمہ صحت کے حکام کو دے دی ہے تاہم ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹیم علاقے میں نہیں پہنچی ہے۔