دلچسپ و عجیب
12 مارچ ، 2014

سنگاپور میںآ ئی لائٹ فیسٹیول ، جگمگاتے دلکش دیوہیکل آرٹ کے نمونے

سنگاپور میںآ ئی لائٹ فیسٹیول ، جگمگاتے دلکش دیوہیکل آرٹ کے نمونے

سنگا پور…سنگاپور کے مرینا بے واٹر فرنٹ پر سالانہ آئی لائٹ فیسٹیول کا گذشتہ دونوں باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔آئی لائٹ مرینا بے فیسٹیول میں سنگاپور،برطانیہ،چین،کینیڈا اورنیدرلینڈزسمیت دنیا کے11ممالک کے آرٹسٹوں نے28ماحول دوست لائٹ آرٹ انسٹالیشنز نمائش کیلئے پیش کیے ہیں۔لائٹ پلس ہارٹ تھیم کے تحت مرینا بے کے 3اعشاریہ5کلومیٹر لمبے واٹر فرنٹ پرہونے والے آئی لائٹ فیسٹیول میں کئی ہزار بلبوں سے تخلیق کیے گئے بادل سمیت،وشنگ ٹری،بادلوں کی طرح فضاؤں میں تیرتا رنگ برنگا فشنگ نیٹ ماڈل،رنگ بدلتے ڈیجیٹل پول پیڈزاور دیگرر نگوں سے جگمگاتے دلکش وحسین دیوہیکل آرٹ ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ7مارچ سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ آئی لائٹ فیسٹیول30مارچ تک جاری رہیگا۔

مزید خبریں :