صحت و سائنس
13 مارچ ، 2014

صحت مند بڑھاپے کے لئے مچھلی کھائیں

صحت مند بڑھاپے کے لئے مچھلی کھائیں

بیجنگ…این جی ٹی…صحتمند اور متحرک بڑھاپا تو سبھی کا خواب ہوتا ہے جس کی تعبیر اتنی مشکل بھی نہیں بس مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔جاپانی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین نے ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے بڑھاپے میں لاحق ہونے والی انتالیس فیصد ذہنی یا جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مچھلی میں موجود حیواناتی پروٹین اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ پٹھوں کو کمزوری سے بچاتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال دماغی انتشار سے بچانے کے ساتھ سا تھ جوڑوں کے درد سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں :