صحت و سائنس
13 مارچ ، 2014

پاکستان میں سالانہ گردوں کے امراض میں 10 فیصد تک اضافہ

پاکستان میں سالانہ گردوں کے امراض میں 10 فیصد تک اضافہ

کراچی…انسان کے گردے خراب ہوجائیں تو یہ سر کے بال سے لے کر پاوٴں کے ناخن تک ہرعضو کو متاثر کرتے ہیں،پاکستان میں ہر سال گردوں کے مختلف امراض میں 8 سے 10 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے۔فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنا،انسان کے جسم کی ضرورت کے مطابق کیمیکلز اور وٹامن پیدا کرنا گردوں کا کام ہے،گردوں کا مرض ایک خاموش قاتل ہے اس لئے ان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گندا پانی،ذیابیطس،بلڈ پریشر اور انفیکشن سے گردے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔گرم ممالک میں رہنے والے افراد اگر پانی کا استعمال کم کریں تو گردوں کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں،لیکن پانی میں نمکیات کی زیادتی بھی گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ہمارے یہا ں یہ بات عام ہے کہ سر میں درد ہوا تو پئین کلر لے لی۔

مزید خبریں :