پاکستان
13 مارچ ، 2014

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،ارکان تھر کی صورتحال پر حکومت پر برس پڑے

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،ارکان تھر کی صورتحال پر حکومت پر برس پڑے

کراچی…پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے ارکان نے تھرپارکر کی صورت حال پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے بعض ارکان نے تھرپارکر کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بنایا۔ ارکان کاکہنا تھا کہ حکومت کی بر وقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے تھر کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔ اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :