پاکستان
14 مارچ ، 2014

پرویز مشرف کو فول پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ

پرویز مشرف کو فول پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کو اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک فول پروف سیکیورٹی دینے اور ان کی قریبی سیکیورٹی پر صرف کلیئرنس کے بعد ہی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس، انتظامیہ، رینجرز اورسیکیورٹی اداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر، آئی جی، ڈی سی، ایس ایس پی، کمانڈر رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پرویز مشرف کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار سے 15سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ جامہ تلاشی کے بغیر کسی شخص کو احاطہٴ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جبکہ خواتین صحافیوں کو بھی تلاشی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔ احاطہٴ عدالت میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید خبریں :