پاکستان
14 مارچ ، 2014

”انعام گھر“:آج مارشل آرٹ ماسٹر نے ٹیم کے ہمراہ ہنر دکھایا

”انعام گھر“:آج مارشل آرٹ ماسٹر نے ٹیم کے ہمراہ ہنر دکھایا

کراچی…ہر دل عزیز اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی میں ”انعام گھر“ کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔آج کے پروگرام میں مارشل آرٹ ماسٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ آئے اور اپنا ہنر دکھایا۔ جیوٹی وی کے پروگرام ”انعام گھر“میں انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے پروگرام میں مارشل آرٹ ماسٹر چن زیب نے اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف فن کا مظاہرہ کیا۔سیگمنٹ ”لگاوٴتکا“ میں شرکاء نے خوب تکے لگائے اور انعام بھی پائے۔ شرکاء نے جہاں پروگرام کی تعریف کی وہیں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے تھر کے لوگوں کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ”انعام گھر“ ناصرف عوام کو تفریح مہیا کررہا ہے بلکہ ان کیلئے بیش بہا انعامات کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ”انعام گھر“ پاکستان کی تاریخ کا ایسا منفرد پروگرام ہے جس میں شرکت کرنا وہ اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :