14 مارچ ، 2014
اسلام آباد…نواز شریف عمران خان سے ملے تو خورشید شاہ ناراض ہو گئے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات پر جب تک نواز شریف مجھ سے بات نہیں کریں گے میں بھی نہیں کروں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستانی روپے کو استحکام دینے کے لیے جو ڈیڑھ ارب ڈالر لیے ہیں اس کا معاملہ قوم کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امین فہیم اور سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں۔