کھیل
15 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20کا پہلا میچ بھارت سے ہونے کی خوشی ہے ،محمد حفیظ

ورلڈ ٹی 20کا پہلا میچ بھارت سے ہونے کی خوشی ہے ،محمد حفیظ

ڈھاکا…پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کاکہناہے کہ بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ دباوٴ سے بھرپور ہوتا ہے لیکن مزا بھی بھارت کے ساتھ ہی آتا ہے۔شاہد آفریدی ٹیم کیلیے بہت ضروری ہیں،ان کی وجہ سے ٹیم کا مومینٹم بنا ہوا ہے۔ڈھاکامیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاخوشی ہے کہ پہلا میچ بھارت کے ساتھ ہے۔بھارت کے ساتھ اچھا کھیلیں گے تو آگے ایونٹ میں فائدہ ہو گا۔بھارتی کپتان دھونی سمیت کسی کھلاڑی کے واپس آنے سے کوئی دباوٴ نہیں۔قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان نے شاہد آفریدی کو ٹیم کیلیے ضروری قراردیااورکہاکہ شاہدآفریدی کی وجہ سے ٹیم کا مومینٹم بنا ہوا ہے۔ آفریدی 17 مارچ کو ٹیم جوائن کر لیں گے۔

مزید خبریں :