15 مارچ ، 2014
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور صبح میں دھند چھانے کا امکان ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہٴ حرارت 16سے 18ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہٴ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب12 فیصد ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مشرقی علاقو ں سے ہلکی ہوائیں 4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔