15 مارچ ، 2014
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں دو بچوں کی ماں نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اصغر کالونی میں دو بچوں کی ماں نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا جسم 70فی صد جھلس چکا ہے جسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ سسرال والوں کے رویے سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔