پاکستان
16 مارچ ، 2014

اسحاق ڈار کی نواز شریف کڈنی اسپتال سوات مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت

اسحاق ڈار کی نواز شریف کڈنی اسپتال سوات مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے سوات میں زیر تعمیر نواز شریف کڈنی اسپتال منصوبہ رواں سال مئی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور پنجاب ہاسپٹلز ٹرسٹ کے صدر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ٹرسٹ کے اجلاس کی صد ارت کی، جہاں انہیں منصوبے کی بریفنگ دی گئی ، وزیر خزانہ نے کہا کہ مخیر حضرات کی مالی معاونت سے بنایا جانیوالا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہوگا۔

مزید خبریں :