دنیا
16 مارچ ، 2014

جہاز کوغائب ہوئے نو دن ہو گئے ،ملایشین حکام کا پاکستان سے بھی رابطہ

جہاز کوغائب ہوئے نو دن ہو گئے ،ملایشین حکام کا پاکستان سے بھی رابطہ

کوالالمپور…نو دن گز رگئے سمندر کے اوپر آسمانوں میں غائب ہونیوالے ملائیشین طیارے کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا،لیکن تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیاگیا ہے،ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ حسام الدین حسین کاکہناہے کہ ایم ایچ 370 کی تلاش مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے ، اب اس کی تلاش کیلئے 25 ممالک سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ملائیشیانے طیارے کی تلاش کیلئے امریکا، چین اور فرانس سے مزید سیٹلائٹ ڈیٹا فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا تھا کہ گمشدہ طیارہ ریڈار سسٹم سے غائب ہونے کے بعد ساڑھے 7 گھنٹے تک پرواز کرتا رہا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جہاز میں موجود کسی شخص کے ’دانستہ‘ عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔اس بیان کے ساتھ ہی بھارت نے نئی ہدایات آنے تک انڈیمان اور نکوبار جزائر کے علاقوں اور خلیج بنگال میں طیارے کی تلاش ترک کردی ہے۔دوسری جانب ملائیشین طیارے کے دونوں پائلٹوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی ، ایک پائلٹZaharie Ahmad Shah کے گھر سے ملنے والے سیمیلٹر کا معائنہ بھی کیاگیا، تاہم وزیر ٹرانسپورٹ کاکہناہے کہ اس تلاش و معائنہ سے کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :