16 مارچ ، 2014
کراچی…جمشیددستی نے کہا ہے کہ نوازشریف کوپاکستان توڑنے کامشن سونپا گیاہے،پاکستان کوبیچاجارہاہے،شریف برادران اس میں حصے دارہیں،تحریک انصاف کی قومی لیبرکانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے جمشیددستی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے غلط فیصلے سب کے سامنے ہیں،وہ اب دہری شہریت کابل لارہے ہیں،نوازشریف نے وعدہ کیاتھاکہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا،لیکن وہ نہ صرف قرضہ لے رہے ہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنے پراداروں کوتوڑبھی رہے ہیں، اس سے پہلے بھی وہ ملک سے بھاگ چکے ہیں اب بھی بھاگ جائیں گے۔جمشید دستی کا خطاب میں مزید کہناہے کہ پارلیمنٹ میں عیاشیاں کی جاری ہیں اورحکمران خاموش ہیں۔