17 مارچ ، 2014
مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں طالبہ زیادتی کیس کے تفتیشی آفیسر کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے 3روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔مفرورملزمان کی تلاش میں چھاپہ مارکارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ کی مظفرگڑھ آمد ملزمان اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے احکامات کے بعد 2ڈی ایس پیز اور2ایس ایچ اوز سمیت5پولیس اہلکاروں کیخلاف انسداد دہشتگردی اور پولیس آرڈر کے تحت مقدمات درج کیے تھے اور ایک ایس ایچ او ادریس کو گرفتار بھی کر لیا تھا جبکہ بعدازاں پولیس نے زیادتی کیس کے تفتیشی آفیسر رانا ذوالفقار کو بھی گرفتار کر لیا ،پولیس نے تفتیشی آفیسر رانا ذوالفقار کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ڈیر ہ غازیخان میں پیش کرکے اس کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔جبکہ مزید کوئی پولیس اہلکار اب تک گرفتار نہیں جا سکا۔ذرائع کے مطابق مفرور ملزمان اپنی قبل از وقت گرفتاری کی کوششیں جا ری رکھے ہوئے ہیں ،جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔دوسری جانب پولیس نے تھانہ بیٹ میر ہزار میں میڈیا اورکسی بھی غیرمتعقلہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔