18 مارچ ، 2014
ٹوکیو…کرائمیا کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے پر روس کو مختلف ملکوں کی جانب سے پابندی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ،جاپان کی جانب سے عائد پابندیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ویزا کی آسانی کے لئے ہونے والے مذآکرات،سرمایہ کاری ، خلا اور فوجی معاملات کے بارے میں ہونے والے مزاکرات کی معطلی بھی شامل ہے ، اس سے قبل اوباما انتظامیہ نے روس اور یوکرین کے 11 حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان پر یوکرین میں فوجی مداخلت اور سیاسی عدم استحکام کا الزام ہے، ان افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردئیے گئے، دوسری جانب یورپی یونین نے بھی 21 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔