18 مارچ ، 2014
لندن…نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی شدہ خواتین میں دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔برطانوی ماہرین کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کے مقابلے میں شادی شدہ خواتین میں امراض قلب کا خطرہ 28 فیصد کم ہوتا ہے۔شادی سے خواتین کے طرز زندگی میں واضح تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ اپناخیال زیادہ بہتر طریقے سے رکھتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ شوہر کی محبت ، بیوی کو دل کی بیماریوں سے بچائے رکھنے میں مدد دیتی ہے۔