کاروبار
18 مارچ ، 2014

ایل پی جی کی فی کلو قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی

 ایل پی جی کی فی کلو قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی

اسلام آباد…مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 7 روز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا، فی کلو ایل پی جی مزید 5 روپے کلو مہنگی کردی گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھر کے مطابق اضافے سے گھریلو سلینڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 240 روپے مہنگا ہوگیا ۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کیا گئے اضافے کا کو ئی جواز نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ ہے کیونکہ ایل پی جی کے پروڈیوسر نے قیمتیں 75 روپے فی کلو پر مستحکم رکھی ہیں۔

مزید خبریں :