19 مارچ ، 2014
بگوٹا…کولمبیا میں 25 کلو وزنی 8 ماہ کا بچہ ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔سانتیاگو نامی بچے کا وزن 8 ماہ کے کسی بھی بچے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے،، سانتیاگو کی ماں کو تشویش تھی کہ بچے کو ہلنے جلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے وزن کو کم کرنے کے لئے جوس اور سبزیوں پر مبنی ایک غذائی پلان تیار کیا ہے جو اس کے وزن میں کمی لائے گا۔