کاروبار
19 مارچ ، 2014

انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر

 انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر

کراچی …روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے نیچے آگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح 98 رو پے 20 پیسے پر آگیا۔ڈیلر ز کا کہنا ہے کہ کمزور ہوتی امریکی کرنسی کو دیکھ کر ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے جس سے روپے کی قدر کو استحکام ملا۔انٹر بینک مارکیٹ کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں گزشتہ روز مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ایک کروڑ سے زائد ڈالر کی فراہمی سے یہ101 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

مزید خبریں :