دلچسپ و عجیب
19 مارچ ، 2014

فٹ بال ویڈیو گیم فیفا 2014 کا پہلاٹریلر جاری

فٹ بال ویڈیو گیم فیفا 2014 کا پہلاٹریلر جاری

دبئی…فٹ بال کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ مشہور ویڈیو گیم فیفا کے نئے 2014ایڈیشن کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بہترین اور جدید گرافکس کی مدد سے بنایا جانے والا یہ میگا اور غیر معمولی ویڈیو گیم فٹ بال کے پرستاروں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دے گا۔ویڈیو گیم میں عالمی فٹ بال کپ 2014کی تمام ٹیموں کی نمائندگی موجود ہے تاکہ کھیلنے والا اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کر سکے۔فیفا 2014ویڈیو گیم 17اپریل سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :