کاروبار
19 مارچ ، 2014

بحرین پاکستانی افرادی قوت کا تربیت دے گا، سمجھوتے پر دستخط

بحرین پاکستانی افرادی قوت کا تربیت دے گا، سمجھوتے پر دستخط

اسلام آباد…پاکستان اور بحرین نے افرادی قوت اور پیشہ ورانہ تربیت کے مشترکہ سمجھوتے پر دستخط کر دیئے۔سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستان کی افرادی قوت کو تربیت دے گا۔پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز جبکہ بحرین کی جانب سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بین احمد بن محمد الخلیفہ نے سمجھوتے پر دستخط کیے ،سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستان کی افرادی قوت کو تربیت دے گا جس سے بحرین میں پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا، پاکستانی حکام کے مطابق سمجھوتے سے ملک کو زرمبادلہ کی شکل میں فائدہ پہنچے گا۔

مزید خبریں :