پاکستان
19 مارچ ، 2014

پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا علم نہیں تھا:سیکیورٹی حکام

پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا علم نہیں تھا:سیکیورٹی حکام

نیویارک…پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا کسی کو علم نہیں تھا۔امریکی اخبار نے الزام لگایا ہے کہ اسامہ بن لادن کی حفاظت کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آئی ایس آئی نے اسپیشل ڈیسک بنائی، جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا۔ ایبٹ آباد میں امریکی خفیہ آپریشن اور اسامہ کی ہلاکت کو تین سال ہونے کو ہیں لیکن ملٹری اکیڈمی کے قریب ایک کمپاوٴنڈ میں اسامہ کی موجودگی کی وجہ سے آج بھی پاکستانی اداروں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ، اس سلسلے میں نیویارک ٹائمز نے پاکستان اور افغانستان کیلئے سابق بیورو چیف کارلوٹا گال کی زیر طباعت کتاب سے چونکا دینے والا مضمون شائع کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آئی ایس آئی میں اسامہ کی حفاظت کیلئے خفیہ ڈیسک بنائی گئی تھی، صرف ایک شخص اس ڈیسک کا ذمہ دار تھا جو کسی کو جوابدہ نہ تھا۔ شارلٹ کے مطابق امریکا اور پاکستانی حکومتوں کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا، امریکی حکام پاشا کے اس معاملے میں ملوث ہونے سے حیران تھے، کیوں کہ پاشا امریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف سرگرم تھے، امریکا نے آئی ایس آئی کے کچھ سیل کی جانب سے شدت پسندوں کی مدد کو اس لیے نظر انداز کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا حافظ سعید سے براہِ راست رابطہ تھا۔ سیکیورٹی حکام نے تردید کی ہے کہ امریکی اخبار کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔

مزید خبریں :