پاکستان
20 مارچ ، 2014

ڈی جی رینجرز نے سائیٹ میں رینجرز کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

ڈی جی رینجرز نے سائیٹ میں رینجرز کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

کراچی…کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا ڈی جی رینجرز سندھ نے نوٹس لے لیا،واقعے کی رپورٹ جمعے کے روز آئے گئی، جب تک فائرنگ کرنے والے اہلکار تحویل میں رہیں گے۔ گزشتہ روز سائٹ ایریا میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رینجرز اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر رینجرز کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ثاقب اور ندیم نامی نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے،جبکہ تیسرے نوجوان دانش کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، واقعے کے بعد زخمی افراد کے اہلخانہ بھی اسپتال پہنچ گئے، زخمی ثاقب کی والدہ نے بتایا کہ دونوں نوجوان رشتہ دار ہیں اور فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق زخمی ثاقب کے پیٹ میں گولی لگی ہے،جبکہ ندیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے واقعے کا نوٹس لے لیا، انھوں نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،جس کے سربراہ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر ہونگے جبکہ دو ونگ کمانڈرز بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، تحقیقاتی ٹیم رپورٹ جمعے کے روز پیش کرے گی۔ حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی دونوں لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، فائرنگ میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو بھی انکوائری مکمل ہونے تک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :