20 مارچ ، 2014
کراچی…گزشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ رینجرزاہلکاروں کی مدعیت میں درج کیاگیا،تینوں نوجوانوں کے خلاف مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق تینوں نوجوانوں کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے، ڈی جی رینجرزکی بنائی گئی کمیٹی اور پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سائٹ میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے ملازمت پیشہ 3نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔