20 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سینیٹراعظم ہوتی کی سابق اہلیہ شمیم کیانی نے اسلام آباد میں آئی جی آفس کے باہر خودسوزی کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانا کوہسار منتقل کر دیا۔ اعظم ہوتی کی سابق اہلیہ شمیم کیانی کا مطالبہ تھا کہ ان کے گھر پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے۔ شمیم کیانی نے الزام عائد کیا کہ سینیٹر اعظم ہوتی کے خلاف عدالت میں حق مہر کا مقدمہ چل رہا ہے، جس سے دستبردار ہونے کے لیے اعظم ہوتی کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔