پاکستان
20 مارچ ، 2014

تین سرکاری عہدیداروں کی تبادلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

تین سرکاری عہدیداروں کی تبادلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور…گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل سمیت تین سرکاری عہدیداروں نے اپنی تبدیلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔رٹ میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، حکومتی ارکان اسمبلی نے داخلوں کیلئے دباؤ ڈالا تھا تاہم میرٹ کی خلاف ورزی سے انکار پر انہیں ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20کے دو اہلکار اور گریڈ 19کا ایک پروفیسر شامل ہیں۔ رٹ میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی سمیت صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :